ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار نے پیچھے سے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک، خاتون شدید زخمی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار نے پیچھے سے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک، خاتون شدید زخمی

Fri, 09 Nov 2018 04:07:23    S.O. News Service

بھٹکل 8/نومبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے مرڈیشور کے قریب بنگارمکّی نیشنل ہائی وے پر  کار اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ جمعرات کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بھٹکل کے چوتنی علاقہ کی ایک جوڑی بائک پر سوار بنگار مکی جارہےتھے کہ  جس کے دوران مینگلور  نمبرپلیٹ والی ایک کار نے پیچھے سے ان کی بائک کو ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی بائک پر سوار شری دھر نائک کار کے پہیئے کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں اُن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں ان کی اہلیہ کو شدید چوٹ لگی ہے اور اُسے  منی پال لے جایا گیاہے۔

شری دھر کے تعلق سے بتایا گیاہے کہ وہ آٹو رکشہ ڈرائیور تھا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین  کررہی ہے

 

 

 

 

 


Share: